تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی پی ایل کاشیئرہولڈرز کیلئے 50فیصد نقد منافع کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ نے اپنی پہلی ششماہی میں شیئر ہولڈرز کو پچاس فیصد عبوری نقد منافع دینے کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری پاکستان پیٹرولیم کے نتائج کے مطابق کمپنی کو جولائی سے دسمبر2010 کے دوران16 ارب61 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ستر فیصد زائد ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی13 روپے91 پیسے رہی ہے ۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو نو ارب75 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی8 روپے16 پیسے تھی۔ پی پی ایل نے اپنے شیئر ہولڈرز کو پانچ روپے فی حصص عبوری نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.