5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اب موبا ئل فو ن بھی خلا ء کی سیر کر یں گے
جنگ نیوز -
لندن …انسانوں ،رو بو ٹس اور کتّوں کے بعد اب مو با ئل فو ن بھی خلا ء کی سیر کریں گے ۔بر طا نوی سا ئنسدا ن تجر باتی بنیا دو ں پر ایک مو با ئل فو ن سیٹ کو خلا ء میں روانہ کر یں گے جس کے ذریعے سیٹلائٹ کنٹرو ل اور خلاء سے زمین کی تصا ویر کھینچنے کا کا م لیا جائے گا ۔اس تجر بے کے لیے ایک عام اسمارٹ فو ن کا استعمال کیا جا ئے گا جس کا مقصد انتہا ئی سخت موسموں اور ما حول میں مو با ئل فو ن کے کا م کر نے کی صلاحیتو ں کو جانچنا ہے ۔اگر یہ تجربہ کامیا ب ہو گیا تو مستقبل کے اسپیس کر افٹس ان مو با ئل فو ن میں استعما ل ہو نے والی سستی ٹیکنا لو جی کو استعما ل کر کے بنا ئے جائیں گے جو خلا ئی تحقیق کی دنیا میں ایک اہم با ب ثا بت ہو گا ۔