تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب اسمبلی ،جیونیوز کے رپورٹر حسن افتخار پر پولیس تشدد کیخلاف احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جیونیوز کے رپورٹر حسن افتخار کو تشد د کا نشانہ بنانے پر پریس گیلری سے صحافیوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد اسپیکر رانا اقبال کی ہدایت پر دو وزرا کی یقین دہانی کرائی جس پر میڈیا نے بائیکاٹ ختم کردیا۔جیو نیوز کے رپورٹر حسن افتخار کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دوران ڈیوٹی پولیس کی جانب سے بیہمانہ تشدد کے خلاف پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ پولیس تشدد کی جانب مبذول کرائی ۔اس کے جواب میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ اس بات کی انکوائری ایس پی رینک کے آفیسر سے کرائی جائے گی جس کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی ،تاہم پیپلز پارٹی کی ایم پی اے نرگس اسحاق ظفر نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ جیو نیوز کے نمائندے حسن افتخار پر پولیس تشدد انتہائی افسوس ناک اور شرمناک واقعہ ہے،ایم پی اے نرگس اسحاق کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات کرے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین نے بھی پولیس تشدد کی شدید مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.