تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:کرائے دار خاتون نے مبینہ طور پر مکان مالک کو جلا دیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں کرائے دارخاتون نے مبینہ طور پر مالک مکان کو زندہ جلا دیا ہے۔مقتول کے نزعی بیان پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کوگرفتار کر لیا ہے،تاہم ملزمہ نے مالک مکان کو زندہ جلانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ پولیس کے مطابق شیراکوٹ بندروڈ کے علاقے میں ایک شخص رائے طاہر اکیلا رہتا تھا،جبکہ اس نے اپنے مکان کی نچلی منزل شمیم نامی خاتون کو کرائے پردے رکھی تھی،جہاں شمیم اپنے شوہرمقصود احمد اور3بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے،پیر کی شام شمیم نے اچانک چیخ وپکار شروع کر دی کہ رائے طاہر کو آگ لگی ہوئی ہے،جس پر محلے داروں نے اسے میو اسپتال پہنچایا،اسپتال پہنچ کر رائے طاہر نے پولیس کو نزعی بیان دیا کہ اسے شمیم نے آگ لگائی ہے،پولیس نے نزعی بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیاہے،تاہم پولیس حراست میں ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس نے رائے طاہر کو آگ نہیں لگائی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.