تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں امن کیلئے فوج کی تعیناتی مسترد کرتے ہیں، ایم کیوایم حقیقی

جنگ نیوز -
کراچی…مہاجرقومی موومنٹ حقیقی کے سیکریٹری اطلاعات کامران رضوی نے کراچی میں قیام امن کے لیے فوج کی تعیناتی کو مسترد کردیااورکہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ میں کوئی،تیسری قوت ملوث نہیں۔کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں کامران رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے رینجرزاور پولیس موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے امن پسند ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار89 کلرز میں کسی شخص کا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے نہیں ہے۔انہوں نے صدرپاکستان اور وزیر اعظم سے ایم کیوایم حقیقی کے چیئرمین عامر خان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.