تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریڈیوپاکستان کے ملازمین کاوزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیااورپارلیمنٹ ہاوس جانے والے راستے پرپولیس کی رکاوٹیں توڑکروزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنادیا۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی بڑی تعداد نے50 فیصدمہنگائی الاونس اور ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم تنخواہ7 ہزار مقرر کرنے کے لئے احتجاج کیا۔ ڈی جی ریڈیو اور ضلع انتظامیہ کے حکام کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے، بعدمیں وفاقی وزیر اطلاعات نے مظاہرین کو یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں اسی ہفتے اضافی تنخواہیں اداکی جائیں گی ، جس پرانہوں نے احتجاج ختم کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.