تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خفیہ دستاویزات سے مشرق وسطیٰ امن عمل مشکل ہوجائے گا،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا کا کہناہے کہ مشرقی وسطیٰ کے تنازعے کے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے امن عمل میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی نے کہاکہ مشرقی وسطیٰ میں فلسطین اور اسرائیلی تنازع حل کرانا امریکا کے لیے ایک چیلنج ہے، تاہم تنازعے کے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے امریکا کا مقصد تبدیل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر آنے سے امن عمل کے لیے مزید مشکلات پید ا ہوں گے ۔ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور تحقیقات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ حملے کی اسرائیلی تحقیقات غیر جانبدارانہ ،قابل اعتماد اور شفاف ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.