5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹوسان فائرنگ میں ملوث ملزم نے اقبال جر م سے انکار کردیا
جنگ نیوز -
ایری زونا. . ... . . امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹوسان میں خاتون رکن کانگریس پرقاتلانہ حملے کے ملزم نے اقبال جرم سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملزم نے خود پر عائد تین الزامات مانے سے انکار کر دیا ہے ،ملزم پر خاتون رکن کانگریس گبرئیل گیفرڈ اور ان کے دو اسٹاف ممبروں پر حملے سمیت تین الزمات عائد کیے گئے تھے ۔ملزم نے 8 جنوری کو شمالی ٹوسان کے علاقے میں رکن کانگریس گبرئیل گفررڈ پر فائرنگ کی تھی جس میں 8افرادہلاک اور13زخمی ہوئے تھے ۔انتہائی زخمی گیفرڈکی حالت روزبروزبہترہورہی ہے۔