تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

معروف اداکار رضوان واسطی74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جنگ نیوز -
کراچی . .. ... . معروف اداکار اور صدا کار رضوان واسطی 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق معروف اداکار اور براڈ کاسٹر رضوان واسطی74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مرحوم رضوان واسطی کا انتقال برین اسٹوک کے باعث ہوا۔رضوان واسطی ناسازی طبیعت کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گذشتہ روز رضوان واسطی خالق حقیقی سے جا ملے،جس کے بعد انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک بھی کردیا گیا ۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم رضوان واسطی کی بیوہ طاہرہ واسطی نے بتایا کہ مرحوم رضوان واسطی کا سوئم کل بعد نماز عصر انکی رہائشگاہ 146/2 خیابان شجاعت فیز 6 ڈیفنس میں منعقد کیا جائے گا۔مرحومہ کی اہلیہ نے رضوان واسطی کے مداحوں اور چاہنے والوں سے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.