تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برازیل:انٹرنیٹ سے متعلق ٹیکنالوجی نمائش جاری

جنگ نیوز -
ساؤپاؤلو. . . .. . .برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں انٹرنیٹ سے متعلق ٹیکنالوجی نمائش جاری ہے۔کیمپس پارٹی نامی اس نمائش میں دنیا بھر سے6500 انٹرنیٹ کے ماہرین اور شائقین شرکت کررہے ہیں۔اس نمائش کا مقصد انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک دوسرے سے آئیڈیاز شیئر کرنا اور اس شعبے میں جدت لانا ہے۔ دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے منفرد اور بڑے ایونٹ میں کمپیوٹر کے چوٹی کے ماہرین بھی شریک ہیں جن کے فن سے نمائش میں موجود لوگ خوب استفادہ حاصل کررہے یں۔اس ایونٹ میں کئی سیمینارز اور کانفرنسز بھی ہورہے ہیں جو کمپیوٹر کے شعبے میں مختلف ممالک میں کئے جانے والے کام کو اس پلیٹ فارم پر خوب اجاگر کررہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.