تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مثبت طرز عمل اپنائیں اور ہنسی خوشی کامیاب زندگی گزاریں،ماہرین

جنگ نیوز -
کراچی. . . ..... . جلن یا حسد کا مادہ چہرے سے مسکراہٹ اور آنکھوں سے نیند اڑالے جاتا ہے،اسی لئے ماہرین کہتے ہیں کہ مثبت طرز عمل اپنائیں اور ہنسی خوشی کامیاب زندگی گزاریں۔چہرے پر شکنیں اور آنکھوں میں نفرت رکھنے والے شخص کو کوئی پسند نہیں کرتا۔یہاں تک کہ ایسے لوگ خود بھی زندگی سے بیزار لگتے ہیں۔امریکا کی کورنل یونی ورسٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ منفی طرز عمل مستقبل میں صحت پر نقصان دہ اثرات ڈالتاہے۔ہر وقت جلتے کڑھتے رہنے اور لڑائی جھگڑے سے مختلف بیماریاں بھی حملہ کر سکتی ہیں۔اس لئے ہر قسم کی پریشانی، بیماری اور تکلیف کو دور رکھنے کے لئے دوسروں کے بارے میں مثبت اور اچھا سوچیں۔اس طرح آپ خود کو بھی ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.