تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

این آئی سی ایل:ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمدکیخلاف تحقیقات کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کے اراضی اسکینڈل میں ملوث ایک ملزم امین قاسم دادا کو مبینہ پناہ ملنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ، ایف آئی اے کے ڈی جی وسیم احمد کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ایک نجی کمپنی کے مالک نے بیان دیا ہے کہ بائیس کروڑ روپے مونس الٰہی کو بھی ملے تھے ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے این آئی سی ایل میں پانچ ارب روپے سے زائد قیمت پر آٹھ سو کنال اراضی کی مہنگی خریدنے کے مقدمہ کی سماعت کی ، ایف آئی اے کے ایک تحقیقاتی آفیسر معظم جاہ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ایک ملزم امین قاسم دادا کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا تو وہ ڈی جی ، ایف آئی اے کے ساتھ تھے ، اس لئے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور وسیم احمد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، اس پر معظم جاہ نے کہا کہ یہ بات کیس رجسٹرڈ ہونے سے پہلے کی ہے ۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ظفر قریشی کو ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے مقرر کردیا گیا اور وہ این آئی سی ایل کیس کا تحقیقاتی نگران بھی ہیں ،ظفرقریشی نے عدالت کو بتایا کہ پہلے کی تحقیقات میں ایک نجی کمپنی کے مالک نے بتایا تھا کہ مونس الٰہی کو بائیس کروڑ ملے ، اس بیان کے بعد وسیم احمد نے انہیں ، چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا ۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم میں ظفرقریشی کو کہا کہ وہ معظم جاہ کا بیان قلم بند کریں ، اگر وسیم احمد کیخلاف ثابت ہوکہ امین قاسم کو پناہ دی تو ان پر مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،بعد میں مقدمہ کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.