5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رومانیہ میں 7ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر تخلیق کردہ آرٹ
جنگ نیوز -
بخارسٹ…سی ایم ڈی…روما نیہ میں چاک کی مدد سے 7ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر دنیا کا سب سے بڑا چاک آرٹ تخلیق کیا گیا ہے۔ 2ہزار بچوں اور1سو 50والدین نے مل کر اس آرٹ کو رنگ برنگی چاک کی مدد سے دیدہ زیب نقش ونگار بنا کر مکمل کیا ہے ۔اس آرٹ کو چاک سے تخلیق کی گئی دنیا کے سب سے لمبے چا ک آرٹ کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیاگیا ہے۔