5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وکی لیکس کے خفیہ مراسلے شائع کرنے کیلئے تین اخباروں کا اتحاد
جنگ نیوز -
کراچی…دنیا بھر سے امریکا کی خفیہ سفارتی دستاویزات شائع کرنے کیلئے مزید تین اخبارات نے ہاتھ ملالیے ہیں۔سوئیڈش اخبار Svenska Dagbladet کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر Martin Joensson کے مطابق نارویجن اخبار Aftenposten نے ڈنمارک کے Politiken اور جرمنی کے اخبار Die Welt کیساتھ وکی لیکس سے متعلق معلومات کا تبادلہ شروع کردیا ہے۔ جرمن اخبار ڈیر اسپیگل پہلے سے وکی لیکس کے ذریعے خفیہ دستاویزات شائع کرچکا ہے۔