5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرم ایجنسی : کوہ سفید پر رات بھر برف باری،درجہ حرارت منفی 10تک گرگیا
جنگ نیوز -
پارہ چنار …کرم ایجنسی کے کوہ سفید پر رات بھر برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہے ۔اسکردو کے بالائی علاقوں میں موسمی بیماری سے متاثرہ لوگ ادویات کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔اسکردو اور گردونواح شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔نشیبی علاقوں میں منفی11اور بالائی علاقوں میں منفی17درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔بالائی علاقوں میں شدیدسردی کے باعث مختلف موسمی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اسپتالوں میں مریضو ں کا رش بڑھ گیا ہے۔ادویات کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گلگت بلتستان ڈویژن کے دیگر اضلاع گلگت، استور اور غذر سمیت مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔گیس اور بجلی کی عدم فراہمی اور سلینڈر ز کی مہنگے داموں فروخت پر یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سوات کے بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ اور میاندم میں ایک ہفتے قبل ہونیوالی برف باری کے بعد بھی موسم بدستور سرد ہے ۔قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے کوہ سفید پر رات کو برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔پاراچنار اور گردوح میں منفی10تک درہ حرات پہنچ گیا ہے۔مظفر آباد اور گردونواح میں موسم صاف ہے ، پہاڑی مقامات پر موسم سرد ہے۔ بالائی وادی نیلم ، لیپہ، سدھن گلی اور محمود گلی فارورڈ کہوٹہ کو ملانیوالی شاہراہیں برف باری کے بعد تاحال نہیں کھولی جا سکی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔