تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عالمی سطح پر انٹرنیٹ ایڈریسز کی کمی واقع ہونی شروع

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار کیے جانے والے Vint Cerfکے مطابق عالمی سطح پر انٹرنیٹ ایڈریسز کی کمی واقع ہونی شروع ہوگئی ہے اور دنیا صرف چند ہفتوں میں انٹرنیٹ ایڈریسز کی قلت کا شکار ہوجائیگی۔Cerfکے مطابق جب انہوں نے کمپیوٹروں کو IPایڈریسز کے ذریعے آپس میں منسلک کرکے ویب تخلیق کرنے کا تجربہ کیا تھا تو ان کا خیال تھا کہ4اعشاریہ3بلین ایڈریسز اس تجربے کے لیے کافی ہونگے۔تاہم اب انہیں اس غلطی کا احساس ہے لیکن فی الحال ویب پر موجود یہ محدود4اعشاریہ3بلین ایڈریسز تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔اس بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے جدیدانٹرنیٹ پروٹوکولIPv6تشکیل دینے کی منصوبہ شروع کردی گئی ہے جس کے تحت کئی ٹریلین ایڈریسز تخلیق کیے جاسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.