تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی پولیس کی ’چابکدستی‘، جلوس سے 6گھنٹے قبل راستے بند،لوگ پریشان

جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں چہلم کے جلوس کی سکیورٹی کے سلسلے میں راستوں کو اعلان شدہ شیڈول سے6 گھنٹے پہلے ہی بند کردیا گیا جس سے شہر میں ورکنگ ڈے ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ کرا چی میں شہدا ئے کربلا کے چہلم کا جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے نمودار ہونا ہے ۔ سکیورٹی حکام نے جلوس کے راستوں کو مرحلہ واربند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ عام حالات میں بھی یوم عاشور کے جلوس کے دوران شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ایسی ہی حکمت عملی دیکھنے میں آتی رہی ہے۔ آج چہلم کا جلوس مگر آج صبح چہلم کے جلوس سے چھ گھنٹے قبل ہی ایم اے جناح روڈ کو صبح نو بجے نمائش چورنگی سے کھارادر تک اور صدر کے علاقوں کو مکمل سیل کردیا گیا۔ شہر میں آج عام تعطیل نہیں اور ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے شہریوں کو غیر معمولی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس حکام کے مطابق اچانک رینجرز حکام نے تمام پلانگ ختم کرکے انتظامات کو کنٹرول کرنا شروع کردیا۔سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق رینجرز اور پولیس حکام سکیورٹی کے سلسلے میں الگ الگ احکامات جاری کررہے ہیں،جس سے سول اسپتال، سٹی کورٹ اور اہم امور کیلئے نکلنے والے شہریوں کو زیادہ دشواری ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.