5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بدترین فلموں میں ’ٹوائی لائٹ‘ اور’دی لاسٹ ایربینڈر‘فہرست
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…آسکر سے قبل منعقد ہونے والے ایوارڈز Golden Raspberry کی جانب سے سب سے بر ی فلموں اور اداکاروں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں Twilightاور The Last Airbenderاپنی 9نامزدگیوں کیساتھ سرِ فہرست ہیں۔The Golden Raspberriesکی جانب سے سال2010کی بد ترین فلموں کے لیے ہالی ووڈ کے پُرکشش ترین اداکار رابرٹ پیٹنسن کی فلمThe Twilight Saga: Eclipseاور فلم سلم ڈاگ ملینئیر سے شہرت سمیٹنے والے دیو پٹیل کی ایکشن فلمThe Last Airbenderنے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔بدترین اداکارہ کے لیے جنیفر آئنسٹن،Miley Cyrus،سارہ جیسیکا پارکر،میگن فوکس اور کرسٹین اسٹیورٹ جبکہ بد ترین اداکار کے لیے جیک بلیک ،گیرارڈ بٹلر ،ٹیلر لوٹنر اور رابرٹ پیٹنسن کی نامزدگیاں سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ Golden Raspberry Award بدترین اداکاری اور بدترین فلمو ں کے لیے مخصو ص ہیں اور ان کی تقریب آ سکر ایوارڈ زسے ایک دن پہلے منعقد کی جاتی ہے۔