5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دنیابھر میں چینی کمیونٹی نئے سال کی تیاریوں میں مصروف
جنگ نیوز -
بیجنگ… دنیابھر میں چینی کمیونٹی نئے سال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ چین کا نیا سال خرگوشوں کے لیے مختص کیاگیاہے۔بازاروں میں خرگوش اور خرگوشوں کی طرح بنی اشیا کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔ تین فروری کو شروع ہونیوالاچینی سال zodiac کے مطابق خوش قسمت تصور کیاجارہاہے۔خرگوشوں سے موسوم اس سال کو منانے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں خریداری کررہے ہیں۔اصلی خرگوشوں، تصاویر اور 100 گرام سونے سے بنے خرگوش53 ڈالر میں تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔