تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کو ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کو ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے، یہ ایونٹ مئی میں اسلام آباد میں ہوگا۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مسعود احمد کے مطابق ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ مئی کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں ہو گی۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ پاکستان اس نوعیت کے بین الاقوامی جوڈو ایونٹ کی میزبانی کریگا۔اس قبل بھارت اورنیپال ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کی میزبانی کرچکے ہیں۔سیکریٹری مسعود احمد کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ سے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کی راہیں کھلیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.