تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مالٹے سے کینسر کیخلاف مدافعت کی قوت پیدا ہوتی ہے،طبی تحقیق

جنگ نیوز -
لندن …مزیدار کھٹے میٹھے مالٹے موسم سرما کی خاص سوغات سمجھے جاتے ہیں لیکن حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالٹے کھانے سے جلد ،منہ ،پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کیخلاف مدافعت کی قوت پیدا ہوتی ہے ۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک مالتے میں دن بھر کی ضرورت کے مطابق وٹامن سی پایا جاتاہے۔ اس کے ساتھ مالٹے میں موجود ڈائٹری فائبر میں بائیو فلیوینوائڈز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کینسر کے مختلف اقسام کیخلاف مدافعت کا بہترین ذریعہ ہے ۔اس کے علاوہ مالٹے میں کولیسٹرول کم کرنے کی بھی صلاحیت پائی جاتی ہے اور مالٹے کا جوس پینے سے جلد پر بھی بہترین اثرات ہوتے ہیں اور قدرتی شائن آتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.