5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چنیوٹ میں گرلز اسکول کا کمرہ16 سال بعد بھی تعمیر نہ ہوسکا
جنگ نیوز -
چینوٹ …چینوٹ میں فنڈز نہ ہونے کے سبب کی عدم دستیابی کے سبب گرلزاسکول کی تعمیر تین سال سے التوا کا شکار ہے ۔80 بچیاں اسکول ٹیچر کے گھر پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔چنیوٹ کے علاقے چک نمبر148ج ب میں بچیوں کیلئے1980میں ایک کمرے پر مشتمل پرائمری اسکول قائم کیا گیا تھا۔1994 میں کمرہ گرنے کی وجہ سے اسکول کو علاقے کی رہائشی ٹیچر ناہیداختر کے گھر منتقل کر دیا گیا جو اب تک وہیں چل رہا ہے ۔ علاقے کے رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے اسکول کی تعمیر کے لیے گذشتہ سال18 لاکھ روپے کی رقم مختص کی لیکن ٹھیکیدار بعض معاملات پر اختلافات کے سبب کام چھوڑ گیا اور اسکول اب تک حکومت کی توجہ کا منتظر ہے ۔ ٹیچر کے گھر پر80 بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہی ہیں جہاں مویشی بھی بندھے رہتے ہیں ۔ اسکول ٹیچر ناہید اختر کا کہنا کہ محکمہ تعلیم اُن پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے ایک نیا مکان کرائے پر لیں اور اسکول کو وہاں منتقل کریں ۔ لیکن یہ اُن کے لیے ناممکن ہے کیونکہ مہنگائی کے اِس دور میں موجودہ تنخواہ پر پہلے ہی ان کا گزارا نہیں ہو پارہا تو وہ مکان کس طرح کرائے پر لیں گی ۔