5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی حالات ٹھیک کرنے کیلئے ضرورت پڑی تو فوج بلائیں گے،رحمن ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کئے جانے کا امکان نہیں تاہم حالات ٹھیک کرنے کیلئے ضرورت پڑی تو فوج کوبلایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں لبنان جیسی صورتحال بنانے کی سازش کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں پارلے منٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک نے بتایا کہ کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں،جنوری میں کراچی میں 25 دہشت گرد پکڑے گئے، جب تک یہاں شمالی بالائی علاقوں سے جب تک سپلائی بند نہیں ہوگی دہشت گردی ختم نہیں کی جاسکتی ، انہوں نے کہا کہ ہم انٹیلی جنس کی تمام معلومات کا صوبوں کے ساتھ تبادلہ کرتے ہیں ، کراچی میں اعلیٰ شخصیات اور صحافیوں کو قتل کرنیکی منصوبہ بندی کی گئی تھی ، وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی میں کوئی آپریشن ہوا اور نہ ہی کرنے کا امکان ہے، حالات ٹھیک کرنے کیلیے ضرورت پڑی تو فوج کوبلایا جاسکتا ہے ، بلوچستان کے ساتھ افغان سرحد پر نقل و حرکت زیادہ تھی، تاہم اس میں اب کمی آئی ہے، رحمان ملک نے کہا کہ حکومت صحافی ولی خان بابر کے قاتلوں تک جلد پہنچ جائے گی۔