تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین : ٹرین کی ٹکٹو ں کی فروخت میں جعلسازی کرنیوالے 618افراد گرفتار

جنگ نیوز -
بیجنگ… چین میں پولیس نے انٹرنیٹ پر فروخت شدہ ٹکٹوں کودوبارہ فروخت کرنے کے الزام میں618 افراد کوگرفتارکرلیا۔ چین میں نئے قمری سال کی تیاریاں جاری ہیں،ہزاروں افرادخوشیوں کو دوبالاکرنے گھروں کولوٹ رہے ہیں۔ایسے میں کئی افراد نے ٹرین کے فروخت شدہ ٹکٹوں کوانٹرنیٹ پردوبارہ فروخت کرنا شروع کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں618افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے۔وزارت ریلوے کاکہناہے کہ نئے سال کی تقریبات کیلئے300 نئی ٹرینیں چلائی گئی ہیں،جن میں ریکارڈ طورپر230 ملین مسافرتہوارکیلئے سفر کرسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.