5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عدالت کا وکی لیکس کے مخبر بینکر کو مزید حراست میں رکھنے کا حکم
جنگ نیوز -
زیورخ…سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے وکی لیکس کے لئے مخبری کرنے کے الزام میں گرفتار سابق سوئس بینکر روڈولف ایلمر کومزیدحراست میں رکھنے کا حکم دیدیا۔ سوئس بینک جولیس بائر کے سابق ملازم روڈولف ایلمر کے وکیل کے مطابق زیورچ کی عدالت نیایلمر کو ریمانڈ پر حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔سابق بینکر کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کے لئے دس دن ہیں۔ایلمر پر وکی لیکس کو بینک کی خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ہے جس کے خلاف انہو ں نے پہلے ہی اپیل دائر کی ہوئی ہے۔سوئس پولیس نے ایلمر سے گزشتہ ہفتے ان الزامات کے بارے میں پوچھ گچھ بھی کی۔تاہم روڈولف ایلمر نے قانونی کارروائی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سترہ جنوری کو وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو مزید معلومات بھی فراہم کی ہیں۔جس کے بعد انہیں حراست میں لیاگیا۔جرم ثابت ہوگیا تو ایلمر کو تین سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایلمر نے وہ دستاویزات وکی لیکس کو فراہم کی ہیں جن میں امیر کھاتہ داروں کو ٹیکسوں کی ادائیگی سے بچنے میں مدد فراہم کی گئی تھی۔