5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سیلاب سے آسٹریلوی معیشت کو3بلین ڈالرز کا نقصان
جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلیا میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے ،شمال مغربی ریاست وکٹوریہ سے سیلابی ریلا ہر شے روندتا ہوا دیگر علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے ، سیلاب سے ملکی معیشت کو 3بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ، ایمرجنسی سروس کے مطابق شمال مغربی ریاست وکٹوریہ کے بعد سیلاب کا نیا ہدف سوان ہل کا قصبہ ہے ،دس ہزار کی آبادی والے اس قصبے کو بچانے کیلئے رضاکار سر توڑ کوششیں کررہے ہیں ۔سیلابی ریلا روکنے کیلئے قصبے کے اطراف ریت کی ہزاروں بوریاں لگا کر عارضی بند بنایا گیا ہے ،جبکہ مقامی افرادکی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی بھی جاری ہے۔ سیلاب سے ریاست کوئنزلینڈ اوروکٹوریہ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،جہاں ہر طرف پانی ہی پانی ہے،نومبر میں ہونیوالی ریکارڈ بارشوں کے بعد آنیوالے سیلاب سے کوئنرلینڈ میں35افراد ہلاک ہوئے جب کہ ملکی معیشت کو3بلین ڈالرز کا نقصان پہنچا،آسٹریلوی وزیراعظم جولیاگلارڈ نے سیلاب سے پیداہونیوالے بحران سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنادی ہے۔