تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور ہائی کورٹ کے غیرفعال جج کا پی سی او کا حلف اٹھانے پر اظہار ندامت

جنگ نیوز -
اسلام آباد… لاہور ہائی کورٹ کے ایک غیرفعال جج ، سجاد حسین شاہ نے پی سی او کا حلف اٹھانے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، دو اور غیرفعال ججز کے وکیل ڈاکٹرباسط نے پی سی او کے نفاذ پر پرویز مشرف سمیت دیگر جرنیلوں پر بھی مقدمہ چلانے کا تقاضا کیا ہے ۔جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ۔ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چوہدری کے وکیل خالد رانجھا کے دلائل مکمل کئے ، افتخار حسین چوہدری کی طرف سے موقف پیش کیا گیا کہ وہ 3 نومبر کا عدالتی حکم تسلیم کرتے ہیں تاہم انہوں نے پی سی او حلف کا زیادہ عرصہ فائدہ بھی نہیں اٹھایا تھا ، غیرفعال جج سجاد حسین شاہ کے وکیل شیخ ضمیر نے اپنے موکل کا بیان پیش کیا ، اس میں غیرفعال جج نے کہا تھا کہ انہیں پی سی او حلف اٹھانے کا سخت پچھتاوا ہے،وہ خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او کا حلف اٹھاتے وقت3 نومبر کے عدالتی حکم کا ان کے علم میں نہیں تھا۔ غیر فعال ججز کے وکیل ڈاکٹر باسط نے ایک موقع پر عدالت سے کہا کہ پرویز مشرف اور کور کمانڈرز کیخلاف غداری کا مقدمہ کیوں نہیں چلایا جاتا ،پی سی او ججز کیس میں خاکی وردی والوں کو بھی بلایا جائے تاکہ یکسانیت پیدا ہو، اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ مقدمہ کا فیصلہ عدالت نے نہیں، عوامی نمائندوں نے کرنا ہے ،بعد میں کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.