تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دہشتگردی سے متعلق تحفظات ہیں تاہم مذاکرات بھی چاہتے ہیں، بھارت

جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ نے بتایا ہے کہ بھوٹان میں اگلے ماہ پاک بھارت سیکریٹریز کی ملاقات ہوگی جبکہ ممبئی حملوں کی تحقیقات میں پاکستان سے جوڈیشل کمیشن کی تجویز پر دروازے بند نہیں کئے۔ دہلی جانیوالے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں نروپما راؤ کاکہناتھاکہ ممبئی حملوں کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پاکستان کو کچھ سوالات بھیجے ہیں اور ابھی اصل معاملہ جوڈیشل کمیشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے پاکستان کا پانی نہیں روکا ، بھارت پاکستان میں جمہوری اور معاشی استحکام چاہتا ہے۔ نروپما راؤ کاکہناتھاکہ بھوٹان میں اگلے ماہ سارک کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکریٹریز کی ملاقات سے بڑی تبدیلی کی توقع نہیں تاہم یہ بہتری لانے میں مدددے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشت گردی کے حوالے سے تحفظات ہیں تاہم پاکستان سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، ملاقات صرف نمائشی نہیں ہونی چاہیے، بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.