5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانوی فلاحی ادارے کی سیلاب متاثرین کیلئے15لاکھ پاوٴنڈ کی پیشکش
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…گلاسگو کے ایک فلاحی ادارے کا سربراہ سیلاب متاثرین کے لیے جمع فنڈز کے سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 15 لاکھ پونڈ پیش کرنا چاہتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق اسلامک ریلیف کے ڈائریکٹر حبیب ملک برطانوی مسلمانوں کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جمع فنڈز کو پاکستانی وزیر اعظم کے حوالے کرے گا۔حبیب ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے اسکاٹ لینڈ سے دس لاکھ پونڈ جمع کیے اور5لاکھ پونڈ اسکاٹ لینڈ حکومت نے فراہم کیے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل میں مسلم چیریٹیز فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔