5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چمن میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازوں سے خوف وہراس
جنگ نیوز -
چمن …چمن کے سرحدی علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں، افغان فورسز نے ایک درجن پاکستانیوں کو بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن کے سرحدی علاقوں پر آج تیسرے روز بھی امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایک با پھر دو جاسوس طیاروں نے پانچ سو سے ایک ہزار میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس کر چمن کے اوپر آگئے تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی ۔جاسوس طیاروں کی مسلسل پروازوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے تاہم پار تعینات امریکی فورسز نے بھی اس صورتحال سے متعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی ہے ۔ادھر سرحد پار افغان علاقے اسپین بولدک میں کاروبار کی غرض سے جانیوالے بارہ پاکستانیوں کو جس کا تعلق چمن سے ہے کو افغان سرحدی فورسز نے گرفتار کر لئے ہیں۔ گرفتار پاکستانیوں پر افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپین بولدک میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہے تاہم گرفتار افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے رشتہ دار صرف اور صرف کاروبار کے غرض سے جاتے ہے اور افغان حکام کے الزامات من گھڑت ہے۔