تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس جاویداقبال والدین قتل کیس،ملزم امین کا نام ای سی ایل میں شامل

جنگ نیوز -
لاہور میں جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث تیسر ے ملزم امین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔جسٹس جاوید اقبال کے والدین ملک عبدالحمید اور ان کی اہلیہ زرینہ بیگم کو لاہور میں گیارہ جنوری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل میں ملوث تیسرا ملزم امین ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔ ملزم کا پاسپورٹ نہیں بنا لیکن دوسرے ملک فرار کے خدشے پر اس کانام ای سی ایل میں شامل کر لیا ہے۔ ملزم امین نے جسٹس جاوید اقبال کی والدہ کو قتل کیا تھا۔ دیگر دو ملزمان نوید اقبال اور عباس ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.