تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایران: سائبر کرائمز روکنے کیلئے انٹرنیٹ پولیس قائم کردی گئی

جنگ نیوز -
تہران …اسلامی جمہوریہ ایران میں اب سائبر کرائمز کو روکنے کے لیے ایک انٹرنیٹ پولیس قائم کر دی گئی۔ ایران کی یہ سائبرپولیس معلومات کی دنیامیں بڑھتے انٹرنیٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے مختلف سائٹس پر گشت کریگی۔نئے پولیس یونٹ کے سربراہ اسماعیل احمدی مقدم کاکہناہے کہ یہ نیا پولیس یونٹ انٹرنیٹ کے ذریعے سائبر کرائمز کی روک تھام اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی مدد سے کی جانے والی جاسوسی کے علاوہ ایرانی حکومت اور نظام حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کا سدباب بھی کرے گا۔نئی پولیس فورس کو ملک میں انٹرنیٹ کے ذریعے انقلاب دشمن سرگرمیوں اور منحرف سیاسی گرپوں کی حرکات پر آنکھ رکھنے کی ذ مہ داری نبھائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.