تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں چہلم امام حسین  کا جلوس رواں دواں

جنگ نیوز -
کراچی …شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا مرکزی جلوس ایم جناح روڈ پر نمودار ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔نشتر پارک میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر مرکزی مجلس مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے پڑھی۔مجلس میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قربانیوں اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ مرکزی مجلس کے شرکا جلوس کی صورت میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر نمودار ہوئے۔جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔مرکزی جلوس میں علم اور تعزیئے شامل ہیں اور عزدار نوحہ خوانی اورسینہ کوبی کررہے ہیں ۔چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستے پر ایم اے جناح روڈ، کیپری سینما، صدر، ایمپریس مارکیٹ ، ریگل چوک ، بندرروڈ، جامع کلاتھ ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا اپنی آخری منزل حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.