5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی مصنفہ پیگی آرن اسٹائن کی نئی کتاب والدین کی توجہ کا مرکز
جنگ نیوز -
نیویارک …امریکا میں نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلنگ مصنفہ پیگی آرن اسٹائن کی نئی کتاب سنڈریلا ایٹ مائی ڈاٹر آجکل ننھی بچیوں کے والدین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔مصنفہ نے اپنی کتاب میں جدید دور کی اختراع پرنسس فیز کو ڈسکس کیا ہے کہ کس طرح ننھی بچیاں ابتدائی عمر سے ہی پریوں اور شہزادیوں پر یقین رکھنا شروع کردیتی ہیں اور ان کی تخیلاتی دنیامیں گلابی رنگوں سے سجی گڑیاں اور پریاں ہی کیوں داخل کردی جاتی ہیں ۔کتاب میں ڈزنی میں بڑھتی پرنسس پروڈکٹس کی سیل کو بھی ڈسکس کیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ گذشتہ10 سالوں میں پرنسس آئٹمز نے امریکا اور دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کیا ہے اور ساتھ یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخرگڑیوں اور پریوں کیلئے صرف گلابی رنگ ہی کیوں مخصوص کردیئے گئے ہیں۔