تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

غربت سے مجبور باپ دوبچے فروخت کرنے بازار میں لے آیا

جنگ نیوز -
اوچ شریف …غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر ایک اور باپ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔اوچ شریف میں محنت کش اپنے دو بچوں فروخت کرنے کیلئے بازار لے آیا۔اوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع پتی کھیارہ کا رہائشی محنت کش محمد علی اپنے جگرکے دو ٹکڑے6سالہ شاہینہ اور4سالہ دلشاد کے گلے میں برائے فروخت کے کتبے لٹکا کر قومی شاہراہ پر واقع مارکیٹ لایا۔اس کا کہنا تھا کہ محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ اب بیماری اور بڑھاپے کے باعث کام نہیں کر سکتا جس کے باعث دو روز سے گھر میں چولہا نہیں جلا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتا اس لئے اپنے بچوں کو فروخت کرنے کیلئے بازار لے آیا ہے۔مارکیٹ میں موجود لوگوں نے محمد علی کی مالی امداد کرتے ہوئے بچوں کو فروخت نہ کرنے کی اپیل کی اور بچوں کو گھر لے جانے کا کہا۔لوگوں کی امداد سے محمد علی کے گھر شاید ایک وقت کی روٹی کا انتظام ہوجائے مگر یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.