تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریگن کوعرصہ صدارت کے دوران الزائمر کا مرض لاحق ہوگیا تھا، بیٹے کا انکشاف

جنگ نیوز -
واشنگٹن …سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کو اس دنیا سے گئے کئی برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔رونالڈ ریگن کے صاحبزادے رون ریگن کی لکھی کتاب جو حال ہی میں شائع ہوئی ہے اس میں رونالڈ ریگن کی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کئے گئے ہیں جو سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔مائی فادر ایٹ 100کے نام سے شائع ہونیوالی رون ریگن کی کتاب میں ریگن کی زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائی گئی ہیں ۔وائٹ ہاؤس کی راہداریوں میں ہونیوالی باتوں کا ہلکے پھلکے انداز میں تذکرہ کیا گیا ہے لیکن کتاب کی خاص بات جس نے امریکی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،وہ یہ ہے کہ رونالڈ ریگن کو اپنے عرصہ صدارت کے دوران ہی الزائمر کا مرض لاحق ہوگیا تھا جبکہ اس کی تشخیص عوامی سطح پر1994 میں کی گئی ۔کتاب کی اشاعت کے بعد رون ریگن کو مختلف حلقوں میں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.