تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قومی اسمبلی کا اجلاس: ن لیگ اور متحدہ کے ارکان میں پھر تلخی

جنگ نیوز -
اسلام آباد… قومی اسمبلی میں آج مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کے ارکان میں ایک بار پھر تلخی ہوئی ، اس سے حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سیلاب متاثرین کو اعلان کردہ امداد کی باقی رقم اسی ہزار روپے فی خاندان دینے کے فنڈز موجود نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوا تو اجلاس کے آغاز پر ایوان میں صرف 40 ارکان موجود تھے ، اجلاس میں وقفہ سوالات پر کارروائی ہوئی ، وزیراعظم کے مشیر غضنفر گل نے ایک نکتہ اعتراض پر جواب میں بتایا کہ سیلاب زدگان میں32 ارب روپے تقسیم ہوچکے ہیں، ان متاثرین کو فی خاندان مزید80 ہزار روپے دیئے جانے ہیں ، اس کیلئے120 ارب روپے درکار ہیں جس کے فنڈز موجود نہیں ہیں ، مسلم لیگ نون کے ارکان نے اسلام آباد میں سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں صوابدیدی کوٹہ ختم کرنے کا بل پیش کیا توحکومتی ارکان نے اس کی مخالفت نہیں کی، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے قومی زبان سے متعلق آئین کے آرٹیکل دو سو اکیاون میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا ، اسپیکر نے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دئے ، جسٹس ریٹائرڈ فخرالنسا کھوکھر نے خواتین کو تیزاب سے جلائے جانے کے جرم پر سزائیں سخت کرنے کی خاطر بل پیش کیا تو وزیرقانون کی عدم موجودگی پر اسے موخر کردیا گیا ۔ پنجاب میں مارشل لا لگانے کے بیان پر مسلم لیگ نون اور ایم کیوایم میں تلخ کلامی ہوئی ، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل شام تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.