تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رحیم یار خان:کینسر میں مبتلا10سالہ بچے کو والدین نے گھر سے نکال دیا

جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان میں غربت سے تنگ والدین نے کینسر کے مرض میں مبتلا دس سالہ بچے کو گھر سے نکال دیا ہے جسے ایک وکیل نے شیخ زید اسپتال پہنچا دیا ہے۔صادق آباد کے نواحی علاقے داوؤ والا کے ایک رہائشی دس سالہ بچے محمد امین کوموذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے والدین نے غربت اور اعلاج کی سکت نہ رکھنے کے باعث مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے جسے ایک وکیل نے سخت تکلیف کے باعث شیخ زید اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی کش مکش میں بے یارو مدد گار اپنی سانسیں جی رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق جو اسپتال میں ادویات موجود ہیں وہ اس بچے کو دی جا رہی ہیں تاہم بچے کے مکمل علاج کیلئے بھاری اخراجات کرنے کی ضرورت ہے بچے نے اعلیٰ حکام اور مخیر حضرات سے علاج کرا کر شدید درد سے چھٹکارا دلانے کی اپیل کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.