5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پالتو جانوروں سے100خطرناک بیماریاں انسانوں کومنتقل ہوتی ہیں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …پالتو جانوروں کے مالکان بعض اوقات انہیں اپنے گھرمیں آزادی سے گھومنے کی اجازت دیتے ہیں۔کتے بلی تونرم بسترپرنیند کے مزے بھی لوٹتے ہیں۔لیکن ایساکرناانسانی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتاہے۔یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا کی نئی تحقیق کے مطابق پالتو جانوروں سے سوخطرناک بیماریاں انسانوں کومنتقل ہوتی ہیں۔ان کی جلد پرموجود چھوٹے چھوٹے کیڑوں سے طاعون کاخطرہ بھی ہوتاہے۔یونیورسٹی کے پروفیسر برونو کومیل کے مطابق سلیپنگ روم میں جیتے جاگتے کتے یا بلی کولانے کے بجائے ان کے خوبصورت کھلونے رکھنا کہیں زیادہ بہتر ہے۔ماہرین کے مطابق ان جانوروں کے ساتھ سونے کی صورت میں نہ صرف نظام ہاضمہ متاثر ہوتا ہے بلکہ ،گردے،جگر اور دل کے امراض بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔