5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوشہرہ: آدم جی پیپر مل کی زمین ومشینری کی خریدوفروخت پر پابندی
جنگ نیوز -
نوشہرہ …ڈی سی او نوشہرہ ذکا اللہ خٹک نے آدم جی پیپر مل کی زمین اور مشینری کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرکے مل میں پولیس تعینات کردی ہے۔ ڈی سی او نوشہرہ کے مطابق لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت جو زمین جس مقصد کیلئے حاصل کی جائے اسی کیلئے استعمال کی جانی ضروری ہے ۔ این او سی لئے بغیر کارخانے کیلئے حاصل کی گئی زمین کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے۔ اسلئے دفعہ144 عائد کرکے آدم جی پیپر مل کی زمین اور مشینری کی خرید و فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مل مالکان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ زمین اور مشینری کی فروخت کیلئے این او سی حاصل کرچکے ہیں ۔