5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور میں خودکش دھماکے کی اطلاع،متعدد افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں داتا دربار اور بھاٹی گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے اردو بازار کے قریب لوہاری چوک پر ہوا ہے ،دھماکے کے باعث وہاں پر بھگدڑ مچ گئی ہے،ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھااورچیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرگے میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ دھماکہ جس جگہ ہوا ہے وہاں سے ایک کلومیٹر دورہی کربلا گامے شاہ موجود ہے،ریسکیو1122نے بتایا کہ لوہاری چوک پر دھماکے سے پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔آٹھ زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔