5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:ملیر ہالٹ کے قریب گاڑی میں زور دار دھماکا،خوف وہراس
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سے آگے ملیر ہالٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی،جس کے بعد پولیس اور تفتیشی ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکا ایک چھوٹی آلٹو گاڑی میں ہوز اور اس میں آگ لگی ہوئی ہے، دھماکا زدہ گاڑی کے قریب ہی ایک پولیس موبائل بھی موجود تھی جسے نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ابھی تک اس سلسلے میں تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور تک اسکی آواز سنی گئی ہے۔ریسکیو ادارے متاثرہ مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔