تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت7جاں بحق، متعدد زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں داتا دربار اور بھاٹی گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چارپولیس اہلکار سمیت7 افراد جاں بحق جبکہ37 زخمی ہوگئے ہیں، ہلاکتوں کی تصدیق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد نے کی ۔بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوئے جوکہ سیکوریٹی ڈیوٹی پر مامور تھے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دھماکا ایک سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ہوا جس میں دھماکا خیز مواد نصب تھا۔پولیس نے دھماکے کے مقام سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اردو بازار کے قریب لوہاری چوک جلوس چہلم امام حسین کے راستے پر واقع پولیس چیک پوسٹ کے قریب ہوا ،دھماکے کے باعث وہاں پر بھگدڑ مچ گئی ۔ہلاک و زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ دھماکہ جس جگہ ہوا ہے وہاں سے ایک کلومیٹر دورہی کربلا گامے شاہ موجود ہے، زخمیوں کو میو اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گنگا رام اور سروسز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ادھر لاہور پولیس کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.