تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی :پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سی سی پی او کراچی فیاض لغاری کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔جیونیوز کے نمائندے کے مطابق محمد عرفان کے مطابق ایک موٹر سائیکل نے آکر جلوس چہلم امام حسین  کی حفاظت پر مامور سعود آباد پولیس اسٹیشن کی موبائل کو ٹکر ماری جس کے بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے موبائل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔زخمیوں کو جناح اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دور تک اس کی آواز سنائی دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خوش قسمتی سے جلوس میں شرکا میں سے کوئی متاثر نہیں ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.