5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورخودکش حملے میں10افراد جاں بحق،70سے زائد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور… لاہورمیں حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر لوہاری چوک میں دھماکا سے چار سکیورٹی اہلکاروں اور ایک خاتون سمیت10 افراد جاں بحق اور70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سی سی پی او اسلم ترین کے مطابق دھماکاخودکشتھا اور یہ دھماکالاہوری چوک کے قریب پولیس سیکیورٹی کے حفاظتی حصارپرکیا گیا تھا، دھماکے کی وجہ سے جلوس میں شامل کوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد گنگارام اورسروسزاسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر زاہد کے مطابق اسپتال میں لائے جانے والے کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایس پی سیکیورٹی فیصل رانا کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا۔ خود کش حملہ آور کے ہاتھ میں ایک بیگ تھا اس نے گاڑی کے پاس اپنا بیگ پھینکا اور جب پولیس والوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تواس نے اپنے اپ کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ فیصل رانا کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر13 سے14 سال تھی اور وہ جلوس میں شامل ہونا چاہتا تھا مگر وہاں پہنچنے میں ناکامی پر اس نے خود کو سیکیورٹی کی پہلی لائن سے بھی پہلے اڑا لیا۔ جائے وقوعہ سے ایک سر بھی ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ خود کش حملہ آور کا ہے۔رانا ثنا اللہ کے مطابق محرم کے جلوس پر دہشت گردی کی کارروائی سے متعلق اطلاعات تھیں۔ پولیس نے اپنی جانیں دے کر لوگوں کو بچایا ہے ۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سیکیورٹ فول پروف تھے اسی وجہ سے جلوس میں نہیں پہنچ سکا۔