تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی ، لاہور دھماکوں سے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ،حامد موسوی

جنگ نیوز -
لاہور…قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے چہلم سید الشہداء امام حسین  کے موقع پر لاہور بھاٹی گیٹ اور ملیر کراچی میں خو دکش حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت ہماری میراث ہے دہشت گردی کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہرسازش شیعہ سنی مسلمان ناکام بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے لاہور اور کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ہر روز دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں جب کہ وفاقی و صوبائی حکمران صرف بقاء و حصول اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے سانحہ بھاٹی گیٹ میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور عزاداروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران واقعتا دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں سیاسی نمبر اسکور کرنے اور الزام تراشیوں کے بجائے کھل کردہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی اور ان طاقتوں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہوگا جو دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کی پشت پناہ ہیں ، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کئے بغیر امن کا تصور محال ہے، غیر ملکی پناہ گزینوں کو ان کے آبائی ملکوں میں واپس بھیجا جائے ۔انہوں نے تمام محب دین و وطن قوتوں سے اپیل کی کہ پرامن رہیں اور وطن کے تحفظ کو ترجیح دیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.