5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پہاڑی علاقے مزید چندروز سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اگلے24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ ملک کے زیادہ تر پہاڑی علاقے آئندہ چند روز کے دوران سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسکردو میں منفی11، ہنزہ میں منفی10، قلات، استور میں منفی9 اور گوپس میں منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈہوا۔