5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سیالکوٹ:ذوالفقار اور شمع خواجہ سراؤں کے نئے سربراہ منتخب
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں خواجہ سراؤں کے سربراہ گروبابا گلاب کی وفات کے بعد ذوالفقار اور شمع نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔ ملک بھر سے آئے پانچ سو سے زائد خواجہ سراؤں نے اپنے گرو بابا گلاب کی وفات کے بعد متفقہ طور پر ذوالفقار اور شمع کو اپنا نیا گرو منتخب کر لیا۔ سیالکوٹ کے علاقے نواحی گاؤں روڑس میں خواجہ سراؤں نے پچاس سالہ گرو بابا گلاب کی وفات کا سوگ مناتے ہوئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے گاؤں میں واقع دربار پر حاضری دی۔ گزشتہ روز ہونیوالے انتخابات میں ملک بھر سے آئے خواجہ سراؤں ذوالفقار حیدر اور شمع کو اپنا نیا گرو منتخب کر لیا۔ جس کے بعد مٹھایاں پھول اور نوٹ نچھاور کئے گئے۔