5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :پولیس موبائل پر خودکش حملہ،دو اہلکاروں سمیت3جاں بحق،4زخمی
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں پولیس موبائل پر حملے میں دوپولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں،سی سی پی او کراچی فیاض لغاری کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔جیونیوز کے نمائندے کے مطابق محمد عرفان کے مطابق ایک موٹر سائیکل نے آکر جلوس چہلم امام حسین کی حفاظت پر مامور سعود آباد پولیس اسٹیشن کی موبائل کو ٹکر ماری جس کے بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے موبائل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت افراد تین افراد جاں بحق ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دور تک اس کی آواز سنائی دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خوش قسمتی سے جلوس میں شرکا میں سے کوئی متاثر نہیں ہوا۔