تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مونس الٰہی ،وسیم احمدکے نام ای سی ایل میں درج کرنے کی درخواست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی اور ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے ۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی نے جیو نیوزکو بتایاہے کہ این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ملزم امین قاسم دادا کو پناہ دینے کے مبینہ الزام پر ڈائریکٹر ایف آئی اے معظم جاہ کا بیان قلم بند کیا جارہا ہے، ۔جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کے حوالے سے مونس الہی اور ڈی جی ایف آئی اے کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست کی ہے جس کے بعد یہ درخواست سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کے ملک سے باہر جانے کے حوالے سے انہیں علم نہیں ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.